مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مسلسل تیسرے روز حملوں، بحری ناکہ بندی کے باوجود کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جی ہاں، میرے خیال میں معاہدہ ممکن ہے، بالکل ممکن ہے۔ دو دن پہلے ہمارے پاس ایک معاہدہ تھا، لیکن پھر انہوں نے کہا کہ ہم یہ معاہدہ نہیں کر سکتے، ہمیں اس پر مزید مذاکرات کرنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ قدامت پسند ریڈیو کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں، ایران کے انتہائی محفوظ جوہری مرکز کوہ کولانگ گزلا کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ یہ جوہری تنصیب ایران کے وسطی علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے اندر سرنگوں میں قائم انتہائی مضبوط اور محفوظ مرکز سمجھی جاتی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی اور نئے سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو آئندہ ’آبنائے ہرمز کا محافظ‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے خلاف نافذ کی جانے والی اس ناکہ بندی کا اطلاق صرف ایرانی جہازوں اور ان سے تیل خریدنے والے ممالک یا خریداروں پر ہوگا جبکہ ایران کے علاوہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور تحفظ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکا وہاں سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس وصول کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقۂ کار پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ اس اقدام کا مقصد اہم عالمی بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
وفاقی وزراء مولانا فضل الرحمان کے فوجی شہداء بارے بیان کے خلاف یک زبان
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پورا نیٹ ورک گرفتار
امریکا کے مسلسل تیسرے روز حملے، ایران کا بحرین اور اردن امریکی تنصیبات پر وار
’’آپریشن شعبان‘‘: مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 83 ہوگئی
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت
ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر