چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 28 افراد ہلاک

فوژو (شِنہوا) چین میں مقامی حکام نے کی تصدیق کی ہے کہ مشرقی صوبے فوجیان کے شہر جن جیانگ میں جوتے بنانے کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔
چھوان ژو شہر کے فائر اینڈ ریسکیو محکمے، جو جن جیانگ کا انتظامی نگران ہے، کے مطابق آگ دوپہر 12 بج کر 4 منٹ پر ہوئی تینگ شوز کمپنی لمیٹڈ کی فیکٹری میں لگی، جو چھن دائی ٹاؤن شپ کے جیانگ تو گاؤں میں واقع ہے۔ امدادی کارروائیوں میں 500 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں 237 کارکن اور بیرونی ترسیل کے 2 اہلکار موجود تھے۔
امدادی کارروائی کے دوران 213 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم ان میں سے 2 افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکے، جبکہ لاپتہ 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس نے فیکٹری کے مالک اور آگ لگنے کے واقعے کی ذمہ داری کے شبے میں کئی دیگر افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں۔
صوبہ فوجیان کی حکومت نے اس واقعے سے نمٹنے کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی گروپ تشکیل دیا ہے، جس کے تحت 5 ذیلی ورکنگ گروپس قائم کئے گئے ہیں۔ یہ گروپس جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں، حادثے کی تحقیقات اور متاثرین سے متعلق بعد از حادثہ امور کی نگرانی کریں گے۔
حکام نے حادثے کی نوعیت اور اس سے متعلق ذمہ داریوں کے تعین کے لئے مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کا تعین ہونے پر قانون کے مطابق سخت محاسبہ اور سخت سزا دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر