ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ، مزید حملوں کی وارننگ

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کے تازہ حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق آئی آر جی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کویت میں کیمپ عارف جان اور علی السالم ایئر بیس کے اہم بنیادی ڈھانچے اور تنصیبات کے علاوہ بحرین کے جفیر اور شیخ عیسیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ بیان میں ان کارروائیوں کو ’امریکی معاہدہ شکنوں کے خلاف تادیبی کارروائی کے پہلے مرحلے‘ کا حصہ قرار دیا گیا۔
بیان میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے حملے دوبارہ شروع کئے تو ایران کا ردعمل خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈوں تک بھی وسیع کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی افواج نے بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن بھی ایران پر حملے کئے، جن کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو کمزور کرنا تھا جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے لئے خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر