چین کا ریٹیل شعبے کے منصوبے کے ذریعے کھپت اور روزگار میں اضافے کا ہدف

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ چین آئندہ 5 سال کے دوران ریٹیل شعبے کی جدید اور اختراعی ترقی کو تیز کرکے ملک میں کھپت اور روزگار کو فروغ دینے کے لئے گھریلو طلب میں اضافے کے سلسلے میں ریٹیل صنعت کے کردار سے بھرپور استفادہ کرے گا۔
یہ بات جمعرات کو ریٹیل صنعت کی آئندہ برسوں کی ترقی کے لئے جاری ہونےوالے ایک خصوصی رہنما منصوبے میں کہی گئی ہے، جسے وزارت تجارت نے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن، وزارت خزانہ اور دیگر 8 سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر جاری کیا ہے۔
رہنما منصوبے کے مطابق چین کا ہدف ہے کہ 2030 تک ایک جدید ریٹیل نظام قائم کیا جائے اور عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت رکھنے والے متعدد ریٹیل ادارے تیار کئے جائیں۔ اس جدید ریٹیل نظام کی خصوصیات میں معیاری اشیاء کی فراہمی، بہتر خدمات، ذہین اور سہل سہولیات شامل ہوں گی تاکہ عوام کی ضروریات کو زیادہ مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔
رہنما منصوبے کے مطابق ریٹیل شعبے میں کامیاب تجربات اور بہترین عملی نمونوں کو فروغ دے کر آف لائن ریٹیل مراکز کو صرف خریداری تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ انہیں تفریح، دلچسپ اور جامع تجربات، سماجی میل جول اور دیگر سرگرمیوں کے مراکز میں بھی تبدیل کیا جائے گا۔
رہنما منصوبے کے مطابق آن لائن ریٹیل کو ایک ایسے خریداری پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دیا جائے گا جہاں اعلیٰ معییار کی متنوع مصنوعات اور معیاری و منظم خدمات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر