واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز سے امریکی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق ایرانی حملوں کو یا تو ناکام بنا دیا گیا یا وہ بڑے نقصان کا سبب نہیں بن سکے ۔ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ امریکی حکام نے حملوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے ۔



