علی خامنہ ای کی آج مشہد میں تدفین ، حضرت علی ؓ کے روضہ پر نماز جنازہ ادا

نجف(نیشنل ٹائمز)ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ سید آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہوئے اہل خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا کر دی گئی ، بعد ازاں جلوس کی صورت میں جسد خاکی کربلا منتقل کیا گیا جہاں روضئہ حضرت امام حسینؓ پر بھی نماز جنازہ ادا کی گئی اور رات بھر سوگ کی مختلف تقریبات جاری رہیں۔ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی آج ایران واپس  لایا جائے گا اور مشہد میں تدفین کی جائیگی۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں کربلا میں روضہ امام حسین ؓ پر بھی لے جا ئی گئیں ،تعزیتی جلوس میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا، لاکھوں افراد شریک ہوئے اور مختلف مقامات پر شہید ایرانی سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،تعزیتی جلوس میں سرخ جھنڈے اٹھائے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل سے انتقام کے نعرے لگائے ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، منگل کو علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں عراق منتقل کی گئی تھیں،شہداء کی تدفین آج ان کے آبائی شہر مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی، جنازے کی تقریبات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر