چین کا نئے 5سالہ سیاحتی منصوبے میں 2030 تک 19 کروڑ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا ہدف

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2030 تک سالانہ 19 کروڑ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ ہدف نئے 5 سالہ سیاحتی ترقیاتی منصوبے میں طے کیا گیا ہے جو ملکی کھپت میں اضافے اور بین الاقوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بیرون ملک سے سیاحوں کو راغب کرنے کی چین کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
ریاستی کونسل کی منظوری سے تیار کئے گئے اس منصوبے کے مطابق 2030 تک غیر ملکی سیاحوں کے سالانہ اخراجات کو 150 ارب امریکی ڈالر سے بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے میں اعلیٰ معیار کی سیاحتی سہولیات فراہم کرنے اور عالمی سطح پر چین کی سیاحتی صنعت کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ان اہداف کے حصول کے لئے چین ملک میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے پورے سفر کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید آسان اور موثر بنائے گا۔
منصوبے میں ویزا فری داخلہ پروگرام کو وسعت دینے، بین الاقوامی فضائی اور ریلوے رابطوں میں اضافہ کرنے، ادائیگی، نقل و حمل، مواصلات اور رہائش کی سہولیات کو مزید آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریفنڈ کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی زبانوں کے ٹور گائیڈز کی بہتر تربیت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ترجمہ کرنے والے آلات کے وسیع استعمال کے ذریعے کثیر لسانی سیاحتی خدمات کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
اس منصوبے میں بین الاقوامی تجارتی و سیاحتی مراکز اور اہم داخلی شہروں کو محور بنا کر ملک گیر سیاحتی نیٹ ورک قائم کرنے کا تصور بھی پیش کیا گیا ہے، جبکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی ضروریات کے مطابق مزید شاپنگ مراکز اور تجارتی کلسٹرز کی ترقی بھی اس کا ہدف ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر