چین اور نورڈک ممالک کا مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق سے متعلق مکالمہ مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ (شِنہوا) چین اور 4 نورڈک ممالک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی اور اس کے نظم و نسق کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہیں اور دونوں فریقوں نے مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق سے متعلق مکالمے کو مضبوط بنانے اور مشترکہ عالمی ضوابط کی تشکیل کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں 2 سے 7 جولائی تک چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ اور ناروے کے دورے سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ یہ چاروں ممالک سائنسی اور تکنیکی جدت کے اہم مراکز ہیں۔ چین دونوں جانب کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ اپنی اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دیں تاکہ جدیدیت کے ثمرات عوام تک زیادہ موثر انداز میں پہنچ سکیں۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ ان ممالک نے مصنوعی ذہانت سے متعلق چین کے پیش کردہ اصولوں کو سراہا جن میں انسانی مرکزیت، انسانیت کی بھلائی کے لئے اے آئی، انصاف، شمولیت اور مشترکہ نظم و نسق شامل ہیں۔
ماؤ نے بتایا کہ دورے کے موقع پر وانگ یی نے اپنے ہم منصبوں سے باضابطہ مذاکرات کئے اور چاروں ممالک کی قیادت سے دوستانہ ملاقاتیں کیں۔ دونوں جانب نے روایتی دوستی کو فروغ دینے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، سٹریٹجک روابط مضبوط بنانے، جامع تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔
وانگ یی نے چاروں ممالک کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ چینی منڈی کے “فٹنس کلب” میں شامل ہوں، اپنی مسابقتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں اور چین کی وسیع منڈی، مکمل صنعتی سپلائی چینز اور متنوع کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ماؤ نے کہا کہ چاروں نورڈک ممالک نے چین اور یورپ کے درمیان مزید تعمیری اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور اس بات کی حمایت کی کہ تجارتی اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی نتائج حاصل کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر