ترکیہ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان ،ایف 35طیاروں کی فروخت پر غور کریں گے:ٹرمپ

انقرہ،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجی اتحاد نیٹو کے 36 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا امریکا ترکیہ پر 2020 کے آخر میں عائد کی گئی سی اے اے ٹی ایس اے پابندیاں ختم کر دے گا۔واضح رہے کہ سی اے اے ٹی ایس اے یعنی امریکا کے مخالفین سے نمٹنے کیلئے پابندیوں کے قانون کے تحت یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی تھیں جب ترکیہ نے روس سے فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔ ٹرمپ نے کہا امریکا ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے فروخت پر غور کرے گا کیوں کہ ترکیہ امریکا کا قریبی اتحادی ہے ۔ امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ اگر نیٹو سربراہی اجلاس ترکیہ میں منعقد نہ ہو رہا ہوتا تو شاید وہ اس میں شرکت نہ کرتے ۔ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے ایف 35 جنگی طیاروں کے معاملے پر مثبت فیصلہ سامنے آئے گا۔ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ایران اور امریکا کے تعلقات کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایف 35 طیاروں کے معاملے پر امریکا کی سابقہ یقین دہانیوں کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے اور صدر ٹرمپ ہمیشہ اپنے وعدوں پر قائم رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان، جو اس سال نیٹو اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں، نے ٹرمپ کا استقبال کیا۔اجلاس میں روس یوکرین جنگ اور یورپی اتحادیوں کے دفاعی اخراجات میں اضافے سمیت مختلف امور زیر بحث آنے کی توقع ہے ۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے دفاعی صنعت سے متعلق ایک فورم میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری درست جگہ خرچ ہونے والا پیسہ ہے ۔ اس موقع پر کئی دفاعی معاہدوں اور عسکری منصوبوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔اعلان کردہ منصوبوں میں نیٹو کے زیر استعمال تقریباً 50 سال پرانے ایواکس نگرانی طیاروں کو تبدیل کرنے کا پروگرام بھی شامل ہے ۔سویڈن کی کمپنی ساب 10 تک نئے گلوبل آئی نگرانی طیارے فراہم کرے گی۔ادھر نیدرلینڈز نے بھی دفاعی تعاون بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اجلاس سے قبل کہا کہ ان کے ملک نے 2022 کے بعد دفاعی اخراجات دوگنا کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب کریملن نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اجلاس پر گہری نظر رکھے گا۔ترکیہ میں اجلاس کے دوران نیٹو مخالف مظاہرے بھی ہوئے ، جہاں پولیس نے وسطی انقرہ میں احتجاج کرنے والے 20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، 4 روز میں 54 دہشتگرد مارے گئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
آبنائے ہرمز اور لبنان کی صورتِحال عبوری معاہدے کو غیر مؤثر بنا رہی ہے: ایران
غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
لاپتہ کارگو طیارے کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان
ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر