صدر زرداری کی کرغز ہم منصب سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اتفاق

بشکیک(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ کرغزستان کے دوران منگل کو کرغز ہم منصب سادیر ژاپاروف نورگوجوئیوچ سے ملاقات کی ۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ،تجارت، توانائی ، سیاسی و تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان تعاون اور روابط کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کیلئے امن اور محفوظ ماحول ناگزیر ہے ،انہوں نے خطے اور دنیا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت بھی کی ۔ اس موقع پر جمہوریہ کرغز کی وزارت صحت اور پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر کرغز وزیر صحت دامیربیک عثمانوف اور پاکستان کے وزیر مملکت برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر مختار بھرتھ نے دستخط کیے ، بعد ازاں دونوں صدور نے مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کو مل کر ترقی کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے ،دونوں ممالک مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ماضی میں شاہراہِ ریشم کے ذریعے ایک دوسرے کے زیادہ قریب تھے ،پاکستان مناسب قیمتوں پر اپنی مصنوعات کرغزستان کو فراہم کرنے کا خواہش مند ہے اور دونوں ممالک صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر