غزہ:اسرائیلی حملے ،بچے سمیت 7افرادشہید ،متعددزخمی

غزہ،روم(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیل نے خان یونس، مغربی غزہ سٹی اور رفح میں حملے کیے ۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیاں حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا کر کی گئیں۔ فلسطینی حکام نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے ، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے کارروائیاں کر رہا ہے ۔ دوسری جانب اٹلی نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کا اعلان کیا ہے ۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے مطابق امریکی ثالثی میں جاری بات چیت کا اگلا مرحلہ روم میں ہوگا۔ دونوں ممالک کے سفیروں کی سطح پر مذاکرات 15 جولائی سے شروع ہوں گے اور دو روز تک جاری رہیں گے ۔ یہ رواں سال موسم بہار کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور ہوگا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر