چین کے صوبے گانسو میں لینڈ سلائیڈنگ، 5 افراد ہلاک،امدادی کارروائیاں جاری

لان ژو (شِنہوا) چین کےشمال مغربی صوبےگانسو کے شہر لونگ نان کی کاؤنٹی تان چھانگ کی ایک ٹاؤن شپ میں منگل کی صبح سویرے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 12 لاپتہ ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ صبح تقریباً 6 بج کر 56 منٹ پر نان حہ ٹاؤن شپ کے رین زانگ گاؤں میں پیش آیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 33 افراد ملبے تلے دب گئے۔
امدادی اہلکاروں کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ تک 21 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا تھا، تاہم ان میں سے 5 افراد دوران علاج جانبر نہ ہو سکے۔ باقی 12 لاپتہ افراد کی تلاش اور انہیں بچانے کے لئے بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
گانسو میں مختلف سرکاری ادارے مشترکہ طور پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ہنگامی انتظام، فائر بریگیڈ، طبی خدمات، پولیس، ٹرانسپورٹ، بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے محکموں کی ٹیمیں تلاش اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
چین کی وزارت قدرتی وسائل نے ارضیاتی آفات سے نمٹنے کے لئے لیول تھری ہنگامی ردعمل نافذ کر دیا ہے اور امداد و بحالی کی کارروائیوں کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی ورکنگ گروپ بھی متاثرہ علاقے میں بھیج دیا ہے۔
جاری امدادی کارروائیوں کے لئے مجموعی طور پر 345 امدادی اہلکار اور 10 تربیت یافتہ سراغ رساں کتے تعینات کئے گئے ہیں۔ شِنہوا کے نمائندوں نے موقع پر دیکھا کہ کھدائی کرنے والی مشینیں ملبہ ہٹا رہی ہیں، ایمبولینسیں جائے وقوعہ کے قریب موجود ہیں اور متعدد امدادی ٹیمیں تلاش، ریسکیو اور متاثرین کی آبادکاری کے کام میں مصروف ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر