واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔امریکا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس نے عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دی۔ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔امریکی صدر کا اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا:ٹرمپ



