نیو جرسی،روٹا(نیشنل ٹائمز)امریکا کے مڈویسٹ اور مشرقی ساحلی علاقوں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث ریاست نیو جرسی میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق بیشتر متاثرین ایسے گھروں میں مردہ پائے گئے جہاں ایئر کنڈیشننگ کی سہولت موجود نہیں تھی، جبکہ کچھ افراد سڑکوں اور کھڑی گاڑیوں میں بھی دم توڑ گئے ۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق تقریباً 16 کروڑ امریکی شدید یا انتہائی گرمی کی وارننگ کے تحت ہیں۔دوسری جانب امریکی بحرالکاہل کے علاقوں شمالی ماریانا اور گوام میں ’’سپر طوفان باوی‘‘نے شدید تباہی مچا دی، جہاں تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ متعدد سڑکیں بند ہو گئیں۔ سب سے زیادہ متاثر جزیرہ روٹا رہا، جہاں 290 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام معطل کر دیا ۔ حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی کارروائیاں خراب موسمی حالات کے باعث متاثر ہیں ،بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے ۔
امریکا :شدید گرمی،ریاست نیو جرسی میں 19افراد ہلاک



