کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت ہے۔

لالک جان شہید نے کارگل میں دشمن پر دھاک بٹھائی، شدید زخمی ہونے کے باوجود محاذ نہ چھوڑا، حکومت نے بے مثال بہادری پر لالک جان شہید کو نشان حیدردیا، فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف نے شہید حوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہدا پاکستان کے مادر وطن کے دفاع کے مشن کو جرات، عزم اور وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ انہوں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور قوم ان کی قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے، ان کی میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید
پاکستان لیبیا کے متحارب دھڑوں میں مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے: برطانوی میڈیا
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
وزیراعظم سے ماریہ فرنانڈا کی ملاقات، کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کا عزم
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر