ایف آئی اے کی کارروائی، قومی اسمبلی کا جعلی افسر گھوٹکی سے گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جعلی افسر بن کر مراعات اور پروٹوکول لینے والے گھوٹکی کے رہائشی عبد الواجد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عبد الواجد خود کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا تھا۔ ملزم کے پاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ بھی موجود تھا جس پر سپیکر کے دستخط بھی جعلی تھے ۔ یہ شخص غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول بھی لیتا رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملے کا فوری اور سخت نوٹس لیا تھا جس پر قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی نے فوری متحرک ہوتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ کو خطوط لکھے اور ڈی جی ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الواجد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر سپیکر نے فوری کارروائی کی۔ عبد الواجد نامی شخص کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی اس کی تقرری کا کوئی ریکارڈ موجود ہے ۔ سپیکر، قومی اسمبلی یا جعلی سرکاری عہدے کے نام پر دستاویز تیار کرنا سنگین جرم ہے ۔ترجمان نے عوام کو تنبیہ کی کہ وہ ایسے جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سے کسی بھی دستاویز کی تصدیق لازمی کریں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر