کالام:ٹک ٹاکرز کی ایک اور گاڑی جھیل میں گر گئی ، سوار محفوظ

کالام (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں سوات کے سیاحتی مقام کالام میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی جھیل میں جا گری تاہم تمام افراد محفوظ رہے ۔ سوات پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاکر کی گاڑی جھیل میں گرگئی ، پولیس اور ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد اور گاڑی کو جھیل سے باہر نکال لیا ۔ ڈی پی او سوات مشتاق احمد نے کہا کہ سیاح دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے گریزکریں ۔ یکم جولائی کو کنہار واقعہ کے 4 دن بعد ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر مشہور ہونے کے جنون میں مبتلا کچھ اور لوگوں نے اپنی بڑی گاڑی اپر سوات کی جھیل نصراللہ میں ڈال دی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے ۔ پولیس نے سات افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ لوگ نشے میں تھے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر