چین کا معذور افراد کی خدمات اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے 5 سالہ منصوبے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک 5 سالہ منصوبہ جاری کیا ہے جس کا مقصد آئندہ 5 سال کے دوران معذور افراد کے لئے سماجی تحفظ، عوامی خدمات اور معیار زندگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
15ویں 5پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران معذور افراد کے تحفظ اور ترقی سے متعلق یہ منصوبہ ریاستی کونسل کی معذوری کے متعلق امور کی ورکنگ کمیٹی نے جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں مذکورہ مدت کے لئے اہم ترقیاتی اہداف، پالیسی اقدامات اور کلیدی خدماتی پروگراموں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
منصوبے کے مطابق چین 7 اہم شعبوں میں 32 بڑے اقدامات پر عمل کرے گا، جن میں 2030 تک معذور افراد کے لئے زیادہ پائیدار سماجی تحفظ اور نگہداشت کی خدمات کا نظام قائم کرنا، نیز ان کے لئے مزید جامع اور بہتر معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے۔
منصوبے میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ بنیادی عوامی خدمات کو مزید موثر، درست اور آسان بنایا جائے گا، معذور افراد کی ثقافتی اور روحانی زندگی کو مزید فروغ دیا جائے گا، معاون ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی مدد کے نظام کو زیادہ موثر بنایا جائے گا اور ایک زیادہ جامع، مساوی اور رسائی کے قابل سماجی ماحول تشکیل دیا جائے گا۔
منصوبے کے مطابق آئندہ5سال کے دوران معذور افراد کے مجموعی معیار زندگی اور ترقی کی صلاحیت میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز کے مطابق 2025 کے اختتام تک تقریباً 2 کروڑ 77 لاکھ 40 ہزار معذور افراد بنیادی بڑھاپا پنشن انشورنس پروگرام میں شامل ہو چکے تھے، جبکہ ایک کروڑ 29 لاکھ 60 ہزار افراد پنشن کی سہولت سے مستفید ہو رہے تھے۔ رجسٹرڈ معذور افراد میں سے تقریباً 89 لاکھ افراد روزگار سے وابستہ تھے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر