5 جولائی جمہوریت کی روح پر تاریک زخم ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی/اسلام آباد/لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کے دن کو پاکستان کی جمہوری روح پر تاریک زخم بن کر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کے مینڈیٹ کو بندوق کی نوک پر چھین لیا گیا، آئین کو پامال ، جمہوریت کو زنجیروں میں جکڑا اور لاکھوں لوگوں کی امیدوں کو آمریت نے بجھا دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے سانحہ 5 جولائی کے 49 برس مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل ضیاء الحق کی آمریت صرف قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیرِ قیادت قائم ملک کی پہلی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ عوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے کرنے کے بنیادی حق پر حملہ تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرچہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، ایک سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے کا سامنا کرنا پڑا اور جامِ شہادت بھی نوش کرنا پڑا، مگر انہوں نے کبھی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم آمر کا گمان تھا کہ وہ بھٹو کی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دے گا، مگر اس نے پوری قوم کے ضمیر کو بیدار کر دیا۔ شہید بھٹو کے نظریے کو قید نہیں کیا جا سکا، ان کی آواز کو پھانسی نہیں دی جا سکی اور ایک جمہوری، ترقی پسند اور مساوات پر مبنی پاکستان کا ان کا خواب آج بھی نسل در نسل لوگوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کی شہادت کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک پر مسلط سنگین ترین حالات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور انہیں شکست دینے کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے عوام کے لیے امید، حوصلے اور استقامت کی ایک لازوال علامت کے طور پر گزاری. انہوں نے ان بے شمار جیالوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قید و بند، تشدد، ظلم و ستم اور جامِ شہادت تک برداشت کیا، مگر جمہوریت کے مشن سے کبھی دستبردار نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں نے دکھ کو امید اور مزاحمت کو ایک لازوال جمہوری تحریک میں بدل دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئین کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت، آزاد عدلیہ اور صوبائی خودمختاری سے پیپلز پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے پارٹی کی جدوجہد اس کی بحالی پر ختم نہیں ہوئی بلکہ جب بھی آئین یا عوام کے مینڈیٹ کو خطرہ لاحق ہوگا، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 49 برس گزر جانے کے باوجود 5 جولائی آج بھی اس حقیقت کی ایک پرزور یاد دہانی ہے کہ قومیں جبر سے نہیں بلکہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کی حاکمیت سے ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کا صرف سوگ منا کر نہیں بلکہ ان کے مشن کو آگے بڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، اس غیر متزلزل یقین کے ساتھ کہ ووٹ کی طاقت ہمیشہ گولی کی طاقت پر بھاری رہے گی.



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر