آئی جی کاچینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

 لاہور(نیشنل ٹائمز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں چینی و دیگر غیر ملکی ماہرین اور باشندوں کی سکیورٹی، افغان سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا اور صوبہ بھر میں جاری سرچ آپریشنز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اے آئی جی آپریشنززاہد نواز مروت نے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ چینی قونصل خانوں،ماہرین ودیگر غیر ملکی باشندوں کی رہائش گاہوں اور ورک پلیسز کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے جبکہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔

انہوں نے کہا پولیس افسران، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی مشاورت سے چینی و غیر ملکی باشندوں کے سکیورٹی آرڈر کا ازسرنو جائزہ لے کر اسے مزید مؤثر بنائیں،افغان سمیت تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں اور تارکین وطن کے انخلا کی مہم میں مزید تیزی لائی جائے ۔انہوں نے بین الصوبائی سرحدی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سرحدی پولیس چوکیوں پر تعینات اہلکار انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر