چین امریکہ کے ساتھ دوطرفہ زرعی تجارت آسان بنانے کے لئے تیار ہے، وزارت تجارت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین دو طرفہ زرعی تجارت کی خاطر سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
امریکی زرعی مصنوعات پر چین کی جانب سے محصولات میں کمی یا انہیں ختم کئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے جمعرات کے روز کہا کہ زرعی تجارت چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔
حہ نے کہا کہ حالیہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے بعد دونوں ممالک نے دو طرفہ زرعی تجارت کے فروغ کے لئے رہنما اہداف طے کئے ہیں اور اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ باہمی محصولات میں کمی کے فریم ورک کے تحت متعلقہ زرعی مصنوعات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنیاں مارکیٹ کے اصولوں، حقیقی طلب اور مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر تجارتی سرگرمیاں انجام دیں گی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر