کمبوڈیا کے انگ کور پارک میں 2026 کی پہلی ششماہی میں تقریباً 34 ہزار چینی سیاحوں کی آمد

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے انگ کور آثار قدیمہ پارک نے 2026 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 33 ہزار 991 چینی سیاحوں کی میزبانی کی۔ یہ پارک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔
سرکاری ادارے انگ کور انٹرپرائز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون تک اس تاریخی مقام پر آنے والے بین الاقوامی سیاحوں میں چین چوتھا بڑا ذریعہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینے میں 4 ہزار 227 چینی سیاحوں نے انگ کور پارک کا دورہ کیا جس کے باعث بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے چین دوسرے نمبر پر آ گیا۔
کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں واقع 401 مربع کلومیٹر پر محیط انگ کور آثار قدیمہ پارک ملک کا سب سے مقبول سیاحتی مقام ہے۔ اس پارک میں 91 قدیم مندروں پر مشتمل تاریخی ورثہ موجود ہے، جو 9 ویں سے 13 ویں صدی کے درمیان تعمیر کئے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر