ہانگ کانگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 105ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے 105ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
سرکاری پریس ریلیز کے مطابق جولائی سے اگست تک ہانگ کانگ کے تمام 18 اضلاع میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا جن میں حب الوطنی کی تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے مطابق اس دوران خلائی تحقیق اور ماحول دوست ترقی کے موضوعات پر خصوصی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں قومی کامیابیوں اور ان شعبوں میں ہانگ کانگ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ مادر وطن میں واپسی کے بعد ہانگ کانگ کو ملک کی مضبوط حمایت حاصل رہی ہے جس کی بدولت طویل المدتی خوشحالی اور استحکام برقرار ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ نے بدامنی سے استحکام اور خوشحالی کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جو “ایک ملک، دو نظام” کے عظیم تصور کی ایک بھرپور مثال ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژو جی نے بھی شہر کے مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ قومی ترقی کے عمل میں شامل ہو کر اور اس میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہاانگ کانگ مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرے گا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر