غیرملکی خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کے مبینہ واقعے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے قریبی رشتہ دار کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نیشنل ٹائمز) صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقے ڈیفنس میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی ہوئی 2 غیر ملکی خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ ملزمان نے خواتین کی رہائی کے عوض 15 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ مبینہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا ڈار کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قریبی تعلق بتایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ غیر ملکی خاتون “سٹیفن ایڈرینا” کی مرکزی ملزم علی رضا سے سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی، جہاں دونوں کے درمیان دوستی ہوئی۔ اسی دوستی کے مروّت میں ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی دونوں غیر ملکی خواتین اپنے پاکستانی دوستوں سے ملاقات کے لیے 2 جون کو پاکستان پہنچیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق، ملزم علی رضا اور اس کے ساتھیوں نے منصوبہ بندی کے تحت دونوں غیر ملکی خواتین کو اغوا کیا اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ درندوں نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ خواتین کو محبوس بنا کر ان کے اہلخانہ اور دوستوں سے 15 لاکھ امریکی ڈالر خطیر رقم بطور تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپہ مار کر مرکزی ملزم علی رضا سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خواتین کو ہر ممکن قانونی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور کیس کی شفاف تحقیقات کر کے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کل ترکیہ اور ایران روانہ، خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
نظامِ انصاف میں بہتری فیصلوں سے نہیں، مؤثر عملدرآمد سے آئے گی: چیف جسٹس
ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ تہران روانہ
وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر