مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں، جائز مطالبہ : وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ایک بامعنی بحث کا متقاضی ہے ، مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے پر بحث کیلئے موزوں ترین جگہ قانون ساز اسمبلی ہے ۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حقوق حاصل کرنے کا بہترین طریقہ سیاسی جدوجہد ہے ، احتجاج یا ہنگامہ آرائی نہیں، جہاں تک مہاجرین کی نشستوں کا تعلق ہے تو ان کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا مہاجرین نشستوں کا خاتمہ کوئی شکوہ یا گلہ نہیں بلکہ ایک جائز مطالبہ ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے وزیراعظم آزادکشمیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور نے اگر کوئی رائے دی یا فارمولا ہے تو شیئر نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا رپورٹس پر ہم اپنی رائے نہیں دے سکتے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر مسلم لیگ ن سے کوئی بات کریں گے تو اپنا رد عمل دیں گے ۔ ہمارا مؤقف ہے کہ 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں،خاتمے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے ۔ الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کوئی فیصلہ کرے تو وہ ترمیم کر سکتی ہے ، 12 نشستیں ابھی بحال ہیں اور بحال رہیں گی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر