26نومبراحتجاج:علیمہ کو سوالنامے کے جواب کیلئے مہلت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں وکیل صفائی کی جانب سے 342 کا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی، تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمہ علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ وکیل صفائی نے 342 کا بیان جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوالنامہ کے جواب کے ساتھ ہم نے کچھ دستاویزات بھی پیش کرنی ہیں جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان کے 342 کے بیانات بھی طلب کر لیے ،بعدازاں سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ عدالت نے علیمہ خان کو 37 سوالات پر مشتمل سوالنامہ گزشتہ سماعت پر فراہم کیا تھا۔عدالت کے باہرگفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا عدالتوں میں صرف کارروائیاں ہورہی ہیں ہمیں کسی عدالت سے انصاف نہیں ملنا یہ ہمیں پتہ ہے ، علیمہ خان نے کہا یہ چاہتے ہیں نورین خان سے ایک رسمی ملاقات کرائیں پھر 6 ماہ بانی کو قید تنہائی میں ڈال دیں، ہم بھائی سے رسمی ملاقات نہیں ان کے تمام آئینی حقوق کی بحالی چاہتے ہیں ،پارٹی بھی یہی موقف اختیار کرے ۔ ہم اپنے مطالبات پر کھڑے تھے ، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر