ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 29ویں سالگرہ، پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔
بدھ کی صبح گولڈن باؤہینیا سکوائر میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیونگ چھون ینگ، ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور ایچ کے ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژو جی نے شرکت کی۔
تقریب میں ہانگ کانگ میں مرکزی عوامی حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ دفتر، چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ہانگ کانگ گیریژن کے حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی موجود تھے۔
’’اودے ٹو دی مدر لینڈ‘‘ کی دھن کے ساتھ پرچم بردار دستہ منظم انداز میں گولڈن باؤہینیا سکوائر میں داخل ہوا اور عوامی جمہوریہ چین کا قومی پرچم اور ایچ کے ایس اے آر کا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر ہیلی کاپٹروں نے وکٹوریہ ہاربر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے دونوں پرچموں کی نمائش کی جبکہ فائر بوٹ نے پانی کی سلامی پیش کی۔
تقریب کے بعد ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران ہانگ کانگ کی پہلی خلا باز لائی کا ینگ نے چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
لائی نے کہا کہ خلائی سٹیشن پر ایچ کے ایس اے آر کا پرچم لہرانا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے جس کے ذریعے انہوں نے ملک سے گہری وابستگی اور ہانگ کانگ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ ہمارا ملک اپنی سرپرستی اور حمایت کے ذریعے ہانگ کانگ کو مزید خوشحالی اور استحکام عطا کرے۔ آئیں، ہم سب مل کر اپنے وطن اور ہانگ کانگ کے روشن مستقبل کے لئے کوشش کریں۔‘‘
جان لی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہانگ کانگ کی پہلی 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں عوامی مشاورت کا عمل شروع ہو چکا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر