پی پی، جے یو آئی کشمیر الیکشن ملکر لڑ ینگے : بلاول ، فضل الرحمٰن ، کشمیر معاملہ پر ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے ثالثی کی پیشکش کی  اور ایک وفد بھیجا تھا ،اگر جے یو آئی آزاد کشمیر پیپلز پارٹی سے انتخابات میں اتحاد کرے تو میں ان کے ساتھ ہوں اور اس کی حمایت کروں گاجبکہ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تیار ہوں چاہیے اس کی مجھے سزا دے دی جائے ،کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈ لاک رہ گیا ہے ، احتجاج اور دھرنوں سے نشستیں ختم نہیں ہوں گی اس کا ایک ہی حل ہے قانون ساز ایوان سے آئینی ترمیم کی جائے ،کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی مکر الیکشن لڑیں گے ، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکومت بنائے ۔منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اوران سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاست سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف موجود تھے ، ۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر دھرنا جاری ہے جبکہ میری ثالثی کی پیشکش کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے میرے پاس ایک وفد بھیجا تھا اور مجھے ثالثی کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے پارلیمان میں میری ثالثی کی حمایت کی جبکہ وہ خود حکومت کا حصہ ہیں، ہم ملکر وزیراعظم کو بھی پیغام بھیج رہے ہیں اور امید ہے کہ شہباز شریف آزاد کشمیر کی صورت حال پر مثبت قدم اٹھائیں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر جے یو آئی آزاد کشمیر پیپلز پارٹی سے انتخابات میں اتحاد کرے تو میں ان کے ساتھ ہوں اور اس کی حمایت کروں گا۔اس موقع پر بلاول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاست میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، کشمیر میں جاری احتجاج پر مولانا سے بات کرنے آئے ہیں، ہم دونوں کی جماعتیں احتجاج کا بہت تجربہ رکھتی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں وہ بھی کشمیر کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دے ، کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے ہم چاہتے ہیں کہ صاف الیکشن ہوں۔بلاول نے اعلان کیا کہ کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی مکر الیکشن لڑیں گے ، ہم عوامی ایکشن کمیٹی سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی قانون اور آئین کی خلاف ورزی سے گریز کرے ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی مشکلات ہوں مولانا صاحب کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کی پیشکش سے فائدہ اٹھایا جائے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر