شدید گرمی میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ شہری بلبلا اٹھے ،کاروبار ٹھپ

لاہور،پشاور،سوات(نیشنل ٹائمز)شدید گرمی میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ، کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ بتایا گیا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کا ترسیلی اور ڈسٹری بیوشن نظام شدت کی گرمی میں شدید دباؤ کا شکار ہوگیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے ، ٹرپنگ اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔لیسکو حکام کے سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اس وقت لیسکو ریجن میں بجلی کی کل طلب 4 ہزار 033 میگاواٹ ہے ، جبکہ کمپنی کے سسٹم میں 4 ہزار 250 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے ۔طلب اور رسد میں توازن کے باوجود شمع، گلبرگ، آؤٹ فال روڈ اور این ایف سی سمیت کئی گنجان آباد علاقوں کے صارفین نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ان علاقوں میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا، صارفین نے شکایت کی ہے کہ بجلی آنے کی صورت میں بھی وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں، جس سے پنکھے اور ائیر کنڈیشنر کام نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے بار بار آنے اور جانے کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں موجود قیمتی برقی آلات، فریج، اے سی اور دیگر الیکٹرانک اشیا خراب اور جل رہی ہیں، جس سے عوام کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ شام اور رات کے وقت طلب بڑھ کر 5ہزار 2میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے ، جس سے سسٹم پر دبا ئوبڑھ جاتا ہے۔ جبکہ خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت اور بحالی کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد بحال کی جا سکے ۔ادھر پشاور کے اندرون شہر، فقیر آباد، وڈپگہ، پہاڑپورہ اور حیات آباد کے مختلف سیکٹرز سمیت کئی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد زیرِ حراست
روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
ایران کا مفاہمتی یادداشت کی اہم شقوں پر عمل درآمد تک مزید مذاکرات سے انکار
امریکا کا لیبیا میں اتحاد کی بحالی کی کوشش کی حمایت کا اعلان
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ بزدلی کی علامت ہے، عباس عراقچی
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر