گرمی کی لہر، پیرس کے سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم

پیرس(نیشنل ٹائمز)یورپ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ،پیرس کے سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوتی جا رہی ہے ۔امریکی خبر رساںادارے کے مطابق ہر چند منٹ بعد مردہ خانے کے مالک کو فون بجتا ہے اور سوگوار خاندانوں کی جانب سے یہی پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کے پاس ایک میت رکھنے کے لیے جگہ ہے ؟،سرد خانے کے مالک زوہائر ہرٹیلی کا کہنا ہے کہ ہم کو ایک تباہ کن صورت حال کا سامنا ہے اور مجھے روز سینکڑوں فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔سرد خانے کے مالک زوہائر ہرٹیلی کے مطابق گرمی کی اس لہر سے اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ، ہمارے پاس گنجائش ختم ہو چکی ہے اور ہر طرف شدید دباؤ ہے ،فرانس میں شدید گرمی کے دوران 15 ماہ کی جڑواں بچیوں کی مبینہ طور پر پانی کی کمی کے باعث ہلاکت کے بعد پولیس نے والدین کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ہلاکت کی ممکنہ وجہ پانی کی شدید کمی بتائی گئی ہے ۔

خاندان کے دیگر چار بچے بھی پانی کی کمی کے باعث ہسپتال منتقل کیے گئے ، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔دوسری جانب یورپ کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ، موسمیاتی تجزیے کے مطابق ہنگری، رومانیہ، سربیا، آسٹریا اور جنوبی پولینڈ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اٹلی کے گنجان آباد علاقے پو ویلی اور جزیرہ نما آئبیریا کے کچھ حصے بھی متاثر ہیں۔ فرانس میں درجہ حرارت کم ہو رہا ہے تاہم صحت کے الرٹس بدستور نافذ ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں گرمی کے اثرات اصل اندازے سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر