سٹاڈے (نیشنل ٹائمز)جرمنی کے شمالی شہر سٹاڈے میں یوتھ ویلفیئر سنٹر میں فائرنگ کے واقعے میں6افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر خاندانی تنازع کا نتیجہ ہے ۔حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں تمام بالغ افراد شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کی خاتون ساتھی سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔



