پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار، لیوی میں اضافہ، جیٹ فیول 7.15 روپے لٹر سستا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، لیوی میں اضافہ، دوسری طرف جیٹ فیول7 روپے 15 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت کو 299 روپے 50 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت کو 311 روپے 47 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے 57 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔ دوسر ی طرف حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔ جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ملکی ایئرلائنز کو طیاروں کے ایندھن کے اخراجات میں ریلیف ملنے کی توقع ہے ، جس سے آپریشنل لاگت میں بھی کمی آسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر