امریکی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

کراچی (نیشنل ٹائمز) امریکی حکام کی تحویل سے رہا کیے گئے ایرانی ٹینکر عملے کے مزید 22 افراد کراچی پہنچ گئے، جہاں انہیں ایرانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی حکام کی تحویل سے رہائی پانے والے ایرانی شہریوں کی پاکستان آمد کے بعد ان کی دیکھ بھال اور وطن واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس کے لیے پاکستان اور ایران کے سفارتی مشنز باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے سفری دستاویزات، سفری سہولیات اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ ایرانی شہری جلد از جلد اپنے وطن واپس جا سکیں۔ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے والے تمام 22 ایرانی شہریوں کو ضروری کارروائی کے بعد ایرانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں ایران روانہ کرنے کے انتظامات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر