آزاد کشمیر میں خوراک بھری گاڑیوں کو روکنے کے الزامات بے بنیاد : آئی جی پولیس

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ جھوٹی اور جعلی خبریں موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہیں، عوام کسی بھی  خبر کو آگے شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔مظفرآباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بعض شرپسند عناصر کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں ، آزاد کشمیر میں راستوں کی بندش سے متعلق بعض خبروں میں حقائق کے منافی دعوے کیے گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر آنے اور جانے والے تمام راستے مکمل طور پر کھلے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ،راستوں کی بند ش کے حوالے سے تمام خبریں جعلی اور من گھڑت ، خوراک سے بھری گاڑ یوں کو روکنے سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر