غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش ناکام، اٹلی سے ڈی پورٹ شہری گرفتار

کراچی (نیشنل ٹائمز)غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش ناکام، اٹلی سے ڈی پورٹ پاکستانی شہری ایف آئی اے کے شکنجے میں آگیا۔

مسافر اسامہ علی ولد محمد اشرف، سکنہ گوجرانوالہ، پاکستانی سفری دستاویزات پر قانونی طریقے سے بیرون ملک روانہ ہوا تھا، تاہم بعد ازاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی قیام میں ملوث پایا گیا،  مسافر ترکی پہنچنے کے بعد مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم رہا اور قانون کی  خلاف ورزی جاری رکھی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے غیر قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے ترکی سے یونان کی سرحد عبور کی اور خطرناک راستوں کے ذریعے اٹلی پہنچنے میں کامیاب ہوا، مسافر نے اٹلی پہنچنے کے بعد پناہ کی درخواست دائر کی اور وطن واپسی پر مبینہ خطرات سے متعلق مؤقف اختیار کیا، ابتدائی طور پر متعلقہ حکام نے عارضی بنیادوں پر قیام کی اجازت دی، تاہم مکمل جانچ پڑتال کے بعد مسافر کی اپیل مسترد کر دی گئی،ایف آئی اے شہریوں کو آگاہ کرتی ہے کہ غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک سفر کی کوششوں سے اجتناب کیا جائے ، کیونکہ ایسے اقدامات نہ صرف خطرناک ہو سکتے ہیں بلکہ ملکی و غیر ملکی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر