اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد، علاقائی امن و استحکام اور پاکستان چین تعاون سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح مذاکرات کی پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔انہوں نے اپنے حالیہ دورہ قاہرہ کا بھی ذکر کیا جہاں انہوں نے مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ آر 4 علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کا مقصد مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے فروغ اور پرامن حل کی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کی امن کوششوں میں چین کی مستقل حمایت کو سراہتے ہوئے امن عمل میں چین کی اہم خدمات بالخصوص صدر شی جن پنگ کی 4 نکاتی تجویز اور چین پاکستان پانچ نکاتی اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

چین کے سفیر نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے پاکستان کے کامیاب کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ملاقات میں دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مسلسل سفارتی روابط، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ، اور اسی راستے کو آگے بڑھایا جانا چاہیے ۔نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مسلسل مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھے گا، جبکہ پاک چین آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے لیے بھی مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر