پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں :عظمیٰ بخاری

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کیلئے کچھ بھی نہیں، پختونخوا حکومت نے بجٹ میں 189منصوبوں کیلئے فی منصوبہ صرف 1 لاکھ روپے جبکہ 177 منصوبوں کیلئے محض 10ہزار روپے مختص کیے جو ترقیاتی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے ،پختونخوا میں عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ڈولیوں کے ذریعے دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے ،افسوس اپوزیشن بجٹ جیسے سنجیدہ معاملے پر بامقصد بحث  کے بجائے سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور سیاسی نعرہ بازی تک محدود ہے ،پنجاب حکومت کا کسی بھی اہم ترقیاتی منصوبے پر کٹ لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، امید ہے دسمبر تک ریونیو کی صورتحال مزید بہتر ہوگی ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کا نام نوٹ پر ہونا ضروری نہیں کیونکہ ان کا نام پاکستان کی تاریخ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہے گا،یہ رائے کسی کی ذاتی محبت اور عقیدت کا اظہار ہو سکتی ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ حالیہ عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال میں خطے کو بڑے نقصان سے بچانے میں پاکستان کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا اور آج پوری دنیا اور عالمی میڈیا اس کا اعتراف کر رہا ہے ،امید ہے امریکا ایران معاہدے دیرپا ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات کئے جا رہے ہیں ، انٹرنیٹ یا دیگر سکیورٹی اقدامات سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ فی الحال نہیں کیا ، جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ زراعت و لائیوسٹاک کا بجٹ موجودہ مالی سال میں بڑھ کر 116ارب روپے تک پہنچ چکا ،گندم کے کاشتکاروں کو 15ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی ، 30ہزار گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر دیئے جا چکے ، مزید 20ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ 



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر