باپ ہی بچوں کو خود داری سے جینا،اعتماد سے جیتنا سکھاتے:مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فا در ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں اولاد سے محبت، انکی حفاظت اورحقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو سلام پیش اور اولاد خاص طور پر بیٹیوں کو اعتماد اورجینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باپ سائبان کی مانندخود کڑی دھوپ اور تیز بارش سہہ کر  بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا ہے ۔عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے ۔ باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے لئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے – میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں ،انکی گود پہلا مکتب اور اُنکا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے ۔محمد نواز شریف کی محبت میں گھلی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہے ، والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں۔ والد کی محبت اور دعائیں ہر لمحہ حصار میں لیے رہتی ہیں۔ دعا گو ہوں کہ ہر بچے کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے ۔

پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے -موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا تی ہے ۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہیدکی 73ویں سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹوشہید جمہوریت اورسیاسی استحکام کی علامت تھیں ،انہوں نے سیاست میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لئے بھرپور کردارادا کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جرأت اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی اوروہ پاکستا ن کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز کے عزم کے تحت اوکاڑہ میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے خصوصی بچوں کیلئے خصوصی اقدامات کئے ، مریم نواز کے حکم پر پنجاب میں 29ہزار 768 خصوصی بچوں میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا، مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ میں ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور کہاکہ مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے 96بچوں میں ہمت کارڈ تقسیم کر دئیے گئے ۔پنجاب حکومت ہمت کارڈ،ضروری آلات،ہیلدی فوڈ، تھراپی سمیت مختلف صورتوں میں بچوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں آٹزم سکول کا سیٹلائٹ کیمپس بنے گا۔خصوصی بچے کیمپس میں اپنی اسیسمنٹ اور تھیراپی کروا سکیں گے ۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر