جھل مگسی ،سوراب میں حملے،گورنر ہاؤس کا کیمپ آفس ایس پی ہاؤس نذر آتش،3افراد اغوا

کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی ، سوراب (نیشنل ٹائمز)جھل مگسی ،ڈیرہ مراد جمالی ،سوراب میں حملے ،گورنر ہاؤس کا کیمپ آفس اور ایس پی ہاؤس نذر آتش کر دیا گیا ،پولیو ورکر سمیت 3افراد اغوا کر لیے گئے ۔ جھل مگسی کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور گورنر ہاؤس کے کیمپ آفس کو نذر آتش کرکے وہاں پر موجود ڈی ایس پی کے بھانجے سمیت 2 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔ پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور مذکورہ گورنر ہاؤس کو آگ لگادی اور جاتے ہوئے نغور کے مقام سے 18)

 ڈی ایس پی کے بھانجے شعیب اور آکاش کمار کو اپنے ہمراہ لے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ دونوں افراد سرکاری گاڑی میں سوار تھے ۔ ڈیرہ مراد جمالی سے لیڈی پولیو ورکر اغوا کرلیاگیا ، ورثا کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایف آئی آر درج کروادی گئی، پولیس کے مطابق نا معلوم مسلح افراد پولیو ورکر آسیہ بی بی ترک کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ، ورثا نے مغوی خاتون کی بازیابی کے لیے سٹی پولیس تھانے کے سامنے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ علاوہ ازیں سوراب میں ایس پی ہاؤس پر گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو نذرِ آتش کر دیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر