کیوبا نے ایندھن کی ناکہ بندی کے متعلق امریکی وزیر خارجہ کی تردید جھوٹ پر مبنی قرار دے دی

ہوانا (شِنہوا) کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگویز پاریلا نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو واشنگٹن کی جانب سے کیوبا کی تیل کی ناکہ بندی کی تردید کر کے غلط بیانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی نفی کر رہے ہیں۔
روڈریگویز نے ایکس پر لکھا کہ جب امریکی وزیر خارجہ کیوبا میں نااہلی کی بات کرتے ہیں تو ان سے یہ پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کیوں مسلسل جھوٹ بولتے ہیں اور کیوں امریکی صدر اور ان کی ترجمان کی نفی کرتے ہیں حالانکہ خود وائٹ ہاؤس ایندھن کی مکمل ناکہ بندی تسلیم کر چکا ہے۔
روڈریگویز نے کہا کہ کیوبا کی صورتحال کے بارے میں روبیو کا ہر حوالہ ذمہ داری سے بچنے اور خود کو مسیحا کے طور پر پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔
کیوبا کے وزیر نے معاشی طور پر کیوبا کا گلا گھونٹنے کے روبیو اور امریکی انتظامیہ کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ غیر ملکی کمپنیوں کو جزیرے کے تھرمل الیکٹرک پلانٹس کے لئے پرزے اور ٹیکنالوجی فروخت کرنے سے روکتا ہے۔
روڈریگویز نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ دنیا کی کسی بھی کمپنی کو ہمارے ملک کو تیل فروخت کرنے سے روکتا ہے اور یہ کیوبا کی کمپنی کیوپٹ پر بھی پابندیاں عائد کرتا ہے جو کیوبا میں ایندھن کی نقل و حمل سنبھالنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روبیو کھلے عام کیوبا کے آئینی نظام کے خلاف بغاوت کی اپیل کرتے ہیں اور مسلسل کیوبا میں امریکی فوجی مداخلت کے خواہاں رہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے 29 جنوری کو دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر نے وائٹ ہاؤس کو اختیار دیا تھا کہ وہ کیوبا کو ایندھن برآمد کرنے والے ممالک پر محصولات عائد کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر