آبی جارحیت کا بھی مکمل بندوبست کیا جائیگا:خواجہ آصف

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا یہ جو ایران کا مسئلہ تھا وہ بہت خوش اسلوبی سے حل ہوا ہے ۔ اس کے بعد ہم پوری یکسوئی کے ساتھ  افغانستان کے ذریعے ہمارے خلاف جاری پراکسی جنگ اور بھارت کی جانب سے ہونے والی مداخلت کے معاملے پر بھی توجہ دیں گے ، آبی جارحیت کا بھی مکمل بندوبست کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر اس مسئلے کا حل امن کے ذریعے نکل آئے تو یہ بہت اچھی بات ہوگی لیکن اگر امن کا راستہ مو ثر ثابت نہ ہوا تو پھر دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔جہاں تک مودی، بھارتی قیادت یا کسی اور طبقے کی تکلیف کا تعلق ہے تو یہ ایک فطری بات ہے ، اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ گزشتہ سال معرکہ حق میں جو شکست بھارت کو ہوئی، اس کی تکلیف اور ذلت آج بھی انہیں محسوس ہو رہی ہے ۔ اس شکست کی داستان تاریخ میں مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ اگر انہوں نے دوبارہ کسی قسم کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو انشاء اللہ ہم ہر وقت اور ہر لمحہ تیار ہیں اور پچھلی بار سے بھی زیادہ ذلت آمیز شکست بھارت کا مقدر بنے گی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا آزاد کشمیر میں جو زبان بولی جا رہی ہے ، وہ نہ آزاد کشمیر کی نمائندہ زبان ہے اور نہ ہی پاکستان کی، یہ دراصل بھارت کے بیانیے کی عکاس ہے ۔ جو بھی اس انداز میں بات کر رہا ہے ، وہ بھارت کے موقف کو تقویت دے رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ برطانیہ میں بیٹھ کر ان سرگرمیوں کو ہوا دے رہے ہیں اور انہیں فنڈ کر رہے ہیں، وہ بھی بھارت کے پراکسی نیٹ ورک کا حصہ بن کر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر