جماعت اسلامی کے مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہرے:پٹرول قیمت میں کمی عوامی دباؤ کا نتیجہ :حافظ نعیم

لاہور،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے ، ظالمانہ ٹیکسوں اور لیوی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مظاہروں کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے گوجرانوالہ ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید نے فیصل آباد ، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب نصر اللہ گورائیہ نے قصور، رانا عبد الوحید خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، رانا تحفہ دستگیر نے حافظ آباد، میاں رحمت اللہ وٹو نے پاکپتن میں مظاہرے سے خطاب کیا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ، ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں ، عوام دشمن پالیسیوں کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں اربوں روپے سالانہ وصول کیے جا رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں،عوام کو مزید فوری ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد کے عوام کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت عوامی غم وغصے کا اظہار ہے ، 299 روپے لٹر پٹرول کی قیمت منظور نہیں ۔دریں اثناء پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مسلسل عوامی مسائل اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنا پڑی، پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے ،حکومت پٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لٹر تک لائے اور قیمت کم از کم تین سال کیلئے منجمد کرے ،پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم کی جائے ،دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر