بچے کی لاش3دن بعد5کلومیٹردورنالہ لئی سے مل گئی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آئی جے پی روڈ کچا سٹاپ پر سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7سالہ وصال کی لاش تین دن بعد چارسے پانچ کلو میٹر دور گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے مل گئی۔دوسری طرف نالے میں بچے کی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں نالے کنارے کھیلتے ہوئے ایک کم عمربچے نے 7سالہ وصال کوپیچھے سے دھکادیااوردھکا لگنے سے وصال توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نالے میں جا گرا۔تیز بارش اور پانی کا تیز بہائو ہونے کی وجہ سے بچہ نالے میں بہہ گیا، نالہ لئی میں بچے کی لاش کی نشاندہی علاقہ مکینوں نے کی جس پر ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش پانی سے نکال لی اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ،لاش ملنے کے ساتھ ہی ریسکیو 1122کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا۔بچے کی لاش کچرے میں پھنسنے کی وجہ سے پل کے ساتھ لگ گئی تھی،یادرہے کہ 7 سالہ وصال بدھ کی شام ہونے والی بارش کے بعد آئی جے پی روڈ کچا سٹاپ کے قریب سیوریج نالے میں بہہ گیا تھا جبکہ ریسکیو ٹیمیں تین روز سے مسلسل آپریشن میں مصروف تھیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر