ایم ڈی کیٹ 16 اگست کو ہوگا، 22 جون سے رجسٹریشن شروع

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ ٹیسٹ رواں برس 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا۔پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف  ہیلتھ  سائنسز لاہور کو تفویض کر دی گئی، سندھ میں سکھر آئی بی اے ، خیبر پختونخوا میں ذمہ داری خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سپرد کی گئی۔بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ طلبہ کی ذمہ داری سنبھالے گی، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی۔سعودی عرب کے شہر ریاض کے امیدواروں کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کو ذمہ داری تفویض کی گئی ۔ امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن 22 جون 2026 سے شروع ہو گی، معمول کی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی 2026 مقرر کی گئی، تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی 2026 تک کرائی جا سکے گی۔ پی ایم ڈی سی نے پاکستان میں قائم ٹیسٹ سینٹرز کیلئے رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی ہے ، لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی، بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹر کیلئے رجسٹریشن فیس 45 ہزار اورلیٹ رجسٹریشن فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی ۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر