اختلاف رائے کے باوجود امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران (شِنہوا) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کی ذاتی رائے مختلف تھی، تاہم انہوں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان امن کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی اجازت دی۔
انہوں نے یہ بات ایرانی عوام کے نام ایک پیغام میں کہی جسے ایرانی میڈیا نے نشر کیا۔ یہ پیغام اس وقت سامنے آیا جب صدر پزشکیان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔
خامنہ ای نے کہا کہ متعلقہ ایرانی حکام نے اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے “ہمدردی اور نیک نیتی” کے ساتھ قابل ذکر کوششیں کیں، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ امریکی صدر ہی تھے جنہوں نے اس مقصد کے لئے مختلف ذرائع اور دباؤ استعمال کئے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر میری رائے مختلف تھی، لیکن میں نے اجازت اس لئے دی کیونکہ محترم (ایرانی) صدر نے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل (ایس این ایس سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی اور دیگر ارکان کی جانب سے مجھے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں گے اور انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا۔
خامنہ ای نے مزید کہا کہ پزشکیان اور ایس این ایس سی کے دیگر ارکان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر امریکہ بہت زیادہ مطالبات پیش کرے گا تو وہ انہیں قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس وقت سے وہ اور قابل فخر ایرانی قوم اس معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے طے کی گئی شرائط پر عملدرآمد کے منتظر رہیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کامطلب یہ نہیں کہ دشمن کے موقف کو قبول کریں گے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر