سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی ناقابل قبول:اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی کی سیاست کر رہا ہے اور پانی  کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جوناقابل قبول ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ایک غیر قانونی اقدام ہے ۔ معاہدے کے فریم ورک میں تمام تنازعات کے پرامن حل کا واضح طریقہ کار موجود ہے اور عالمی قوانین کے مطابق اس معاہدے پر عملدرآمد بھارت کی ذمہ داری ہے ۔

برسلز میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ پانی انسانی بقا اور وقار کا معاملہ ہے ، اسے کسی بھی ملک کے خلاف دباؤ یا جبر کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، دریں اثنا اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند ،بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کیلئے پاکستان کے تعمیری اور سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اہم پیش رفت قرار دیا ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر