جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیلئے 19 جون کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے 19 جون کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے ، جماعت اسلامی جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر بڑے مظاہرے کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اب پٹرول کی قیمت میں 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلے گا، فوری طور پر قیمت 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے ۔ نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے ، ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے۔حکومت فی لٹر پٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کر رہی ہے ، لیوی کی فوری کٹوتی کی جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانے کا بوجھ اٹھائیں گے ؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے ۔ایک طالب علم جس کی کوئی قابل ٹیکس آمدنی نہیں، وہ پٹرول پر ٹیکس کیسے ادا کرے ؟ ایک موٹر سائیکل چلانے والا جو پورے مہینے میں 40، 50 ہزار روپے کماتا ہے ، اس سے بھی فی لٹر بھاری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جو ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم غریب عوام، مزدوروں، کسانوں اور متوسط طبقے سے وصول کی جا رہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اپنی گاڑیوں، مراعات اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے ۔حافظ نعیم نے کہا کہ اب فیصلہ کن وقت آ گیا ہے ، حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کی پالیسی ختم کرنا ہوگی تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے ، صنعتیں ترقی کر سکیں اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر