پاکستان کو اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں:امریکی ناظم الامور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، پاکستانیوں کیلئے ہنر، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیٹلی بیکر نے عالمی امن کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور امر یکا کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید وسعت دی جا سکتی ہے ۔ نیٹلی بیکر نے کہا امریکا پاکستان کو خطے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلیم، تربیت، مہارتوں کی ترقی اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ ملاقات میں تربیتی پروگرامز، مہارتوں کی ترقی اورباہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر