پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کر رہا ہے : اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیرا عظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان شہریوں میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں، جنہیں ان کی کشتی سمندر میں پھنس جانے کے بعد برطانوی بحری جہاز ایم ایم اے ویلر نے بحفاظت ریسکیو کیا تھا جبکہ 22 افراد جہاز لینور،ڈیوینا کے عملے کے ارکان ہیں، جنہیں حال ہی میں امریکی حکام نے حراست میں لیا تھا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں گروپوں کی آئندہ چند روز میں کراچی کے راستے اپنے وطن واپسی متوقع ہے ۔ پاکستان اپنے ایرانی بھائیوں کی محفوظ منتقلی اور جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی، امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر