گلگت بلتستان : 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ مکمل کرینگے:وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شمسی توانائی منصوبے پر کام کی رفتار تیز اور منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے سولر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کیلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کی فراہمی منصوبہ کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی،انہوں نے منصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت اور دیامیر ڈویژنز کی سرکاری عمارات کے لئے 18 میگا واٹس کا منصوبہ دسمبر 2026 جبکہ بلتستان ڈویژن کی سرکاری عمارات کی سولرائزیشن اکتوبر 2026 تک مکمل ہوگی ،مزید بتایا گیا کہ گلگت، سکردو، چلاس اور خپلو میں گھروں کے لئے 82 میگاواٹ کے شمسی توانائی منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی،دریں اثنا وزیراعظم نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز یکم محرم الحرام پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ تمام اہلیان وطن اور مسلم امہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز کی خوشیاں مبارک ہوں،اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ یہ نیا سال نہ صرف عالم اسلام بلکہ تمام انسانیت کے لئے امن و خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔ یہ امر باعث مسرت ہے کہ اسلامی سال کا مبارک آغاز دنیا میں ایران امریکا بڑے تنازع کے پر امن حل کی خبر سے ہورہا ہے ، پاکستان کی قیام امن کے لئے پر خلوص کوششوں کے بار آور ہونے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین کی زرخیزی میں انحطاط، صحرائی پھیلاؤ اور خشک سالی کے تدارک کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔مزید برآں وزیراعظم سے صوبہ سندھ کے گورنر نہال ہاشمی نے ملاقات کی اور صوبے سے متعلق امور پر بات چیت سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد ، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چو دھری شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اپنے حلقوں کے امور پر بات چیت سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر